دائرے میں یکساں آواز خارج کرنے والا انقلابی اسپیکر

جوکر کی ٹوپی نما اسپیکر طاقتور بیس کے ساتھ 360 درجے کے دائرے میں یکساں آواز بکھیرتا ہے

ٹرے ساؤنڈ ون نامی اسپیکر انقلابی ٹیکنالوجی کی بدولت 360 دائرے میں یکساں ساؤنڈ خارج کرتا ہے۔ فوٹو: انڈی گو گو

کراچی:
تصویر میں انوکھے ڈیزائن والا ٹریساؤنڈ ون اسپیکر نمایاں ہے جو 360 درجے دائرے میں اعلی معیار کی آواز بکھیرتا ہے۔ اس طرح ایک ہی اسپیکر مکمل سراؤنڈ ساؤنڈ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب اس کی بیس بہت ہی شاندار ہے جو آپ کے گھر میں موسیقی اور آوازکو ایک نیا عنوان دیتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے تمام خواص کے باوجود اس کی جسامت بہت ہی چھوٹی ہے۔ اسے سالگرہ کی ٹوپی کی طرح بنایا گیا ہے جس کے اطراف باریک خانے یکساں انداز میں آواز خارج کرتے ہیں۔

ہائی فائی ساؤنڈ کے لیے ٹرے ساؤنڈ ون کو خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔ لکڑی کے فریم کے اندر اس کی حساس برقیات کو رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی سےبھی کام کرتا ہے۔


آپ کمرے میں تنہا ہو یا پھر کوئی تقریب ہو، ٹرے ساؤنڈ ون ہرطرح کے ماحول کےتحت بنایا گیا ہے۔ اگر اسے کمرے کے کونے میں بھی رکھ دیا جائے تو اپنے ڈیزائن کی بنا پر یہ پورے کمرے میں ہرسو آواز بکھیرتا ہے۔

اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ موسیقی کے مختلف نوٹس اور سازکی آواز کو یہ اس طرح خارج کرتا ہے کہ ہر قسم کی آواز یکساں انداز میں محسوس کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب باریک آوازیں خارج کرنے کے لیے اس میں خاص مقناطیسی ٹویٹر لگائے گئے ہیں۔

مکمل طور پر ہاتھ سے بنے اسپیکر کو ایک درجن سے زائد پرتوں سے تشکیل دیا گیا ہے اور اسے ایک ماہر فنکار نے ڈیزائن کیا ہے۔ ان سب کے باوجود ٹریساؤنڈ ون اسپیکر کی قیمت صرف 400 ڈالر ہے جو بہت کم ہے۔
Load Next Story