اسنیپ چیٹ کے ’سی ای او‘ کا مثالی اقدام
اسنیپ چیٹ کے سی ای او نے 284 طلبا کے 10 ملین ڈالرز اسٹوڈنٹ لونز ادا کرکے ان کے دل جیت لیے
سوشل نیٹ ورکنگ ایپلیکیشن 'اسنیپ چیٹ' کے شریک بانی اور چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) ایون اسپیگل کے احسن اقدام نے امریکی طلبا کے دل جیت لیے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایون اسپیگل نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں قائم 'اوٹس کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن' کے طلبا کے پڑھائی کی مدد میں لیے گئے قرض خود ادا کرکے انہیں خوش کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسنیپ چیٹ کے سی ای او نے 284 طلبا کے 10 ملین ڈالرز اسٹوڈنٹ لونز ادا کیے۔ ایون اسپیگل کی اہلیہ ماڈل میرانڈا نے بھی قرض کی ادائیگی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
کالج انتظامیہ نے ایون اور میرانڈا کو تقسیم اسناد کی تقریب میں بھی مدعو کیا۔ ہوٹل میں جاری تقریب کے دوران جیسے ہی اسنیپ چیٹ کے شریک بانی نے لون ادا کرنے کا اعلان کیا تو طلبا نے خوشی سے شور بھی مچایا۔
انتظامیہ کی جانب سے ایون اور میرانڈا کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ طلبا نے بھی ان کے اس اقدام کی تعریف کی۔