کراچی میں سی ٹی ڈی آپریشن صدر دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

ملزمان کے قبضے سے ڈائنامائٹ اسٹک، 2 ٹی ٹی پستول، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیے گئے، انچارج سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک May 18, 2022
ملزمان کے قبضے سے ڈائنامائٹ اسٹک، 2 ٹی ٹی پستول، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیے گئے، انچارج سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

LONDON: ماڑی پور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران صدر دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، دونوں دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال پہنچادی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دونوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریوولیشن آرمی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد سامان میں ڈائنامائٹ اسٹک، دو ٹی ٹی پستول، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول شامل ہے جب کہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم اللہ ڈنو صدر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس کا ہلاک ساتھی نواب ممکنہ طور پر سہولت کار تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں