آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا
کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی
ISLAMABAD:
سندھ حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا، کامران فضل نئے آئی جی مقرر کردیے گئے۔
آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کی تبدیل کا حکم دیا۔
مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران تین دھماکوں کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔