طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اقدام ملک میں امن کی بنیاد ہے عمران خان

حکو مت کسی خوف کے بغیر مذاکرات کرے، دشمن پاکستانی افواج کوعوام سے لڑاناچاہتا ہے،گفتگو

طاقت کا استعمال دہشتگردی میں اضافہ کرتاہے، پنجاب میں سرکاری خزانے کا سیاسی استعمال ہورہا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ طالبان کاجنگ بندی کااقدام ملک میں امن کی بنیادہے،حکومت کسی خوف کے بغیر اب مذاکرات شروع کرے، ملک دشمن قوتیں پاکستانی افواج کواپنے ہی عوام سے لڑانا چاہتی ہیں۔


طاقت کااستعمال دہشت گردی کوختم نہیں اس میں اضافہ کرتاہے،ملک میں دہشت گردی کے خاتمے سے امن اورخوشخالی آئے گی ،حکو مت کوطالبان کی جنگ بندی کامثبت اورسنجیدگی سے جواب دیناچاہیے،تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت ہے،حکمرانوں نے مہنگائی،بے روزگاری اورنا کامیوں کابھی عالمی ریکارڈقائم کر دیا،پنجاب کے حکمران سرکاری خزانے کوسیاسی مقاصدکیلیے استعمال کررہے ہیں،ارکان پنجاب اسمبلی عوامی ایشوز پرایوان کے اندربھر پورآوازبلندکریں۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید اور دیگرارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ (ن)لیگ کی حکومت مکمل ناکام ہو چکی اورملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت کوئی مسئلہ نہیں کرسکی،تحر یک انصاف مر کزاورصوبے میں حقیقی اپوزیشن کاکردار ادا کر رہی ہے اور حکمرانوں کی ظلم اور زیادتی پر ہر فوم پر آواز بلند کر ینگے ۔عمران خان نے کہاکہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ دہشت گردی کے مسئلے کومذاکرات کے ذریعے حل کر نے کی بات کی ہے اوراب طالبان کا جنگ بندی کااعلان ملک میں امن کیلیے انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان دشمن قوتیں وزیرستان میں فوجی آپر یشن ہی کرواناچاہتی ہیں۔
Load Next Story