عمران خان اب بھی جہاز پرسوارہیں توقع ہےجلد لینڈ کریں گے احسن اقبال
عمران خان پروفیشنل دلہا ہیں جو ہرشادی میں ناکام ہوکرقوم سے نئے رشتے کی تلاش میں نکلے ہیں، احسن اقبال
ISLAMABAD:
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اورترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی جہاز پرسوارہیں امید ہے جلد لینڈ کر جائیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اب بھی خود کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں اورجہاز پرسوار ہیں۔ امید ہے جلد لینڈ کرجائیں گے۔ عمران نیازی ایک پروفیشنل دلہا ہیں جو ہر شادی میں ناکام ہوئے ہیں اورقوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا عذاب قوم کو بہت مہنگا پڑا ہے ان کی حکومت نے جس شعبے میں ہاتھ ڈالا وہ تباہ ہوگیا۔ عمران خان کو4 سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ گوادر پورٹ کیساتھ مجرمانہ سلوک کیا گیا وہاں کوئی بڑا جہاز لنگرانداز نہیں ہوسکتا۔گوادر اورسی پیک منصوبے کے خلاف سازش کی گئی۔پسنی ہاربربھی کئی سالوں سے بند پڑی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ قوم میں جھوٹی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلا۔ ہم گزشتہ حکومت کے جھوٹے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں کھیلوں کا کمپلیکس بنانے پر ہمیں سزا دی جا رہی ہے۔