پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی

آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پرپاکستان کا پروگرام ٹریک پرآجائے گا:فوٹو:فائل

پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آغازدوحا میں ہوگیا۔

پاکستان اورآئے ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگئے۔مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی۔

وزارت خزانہ کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کا پروگرام ٹریک پر آجائے گا اور قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی۔


مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے طے کردہ شرائط پر نظر ثانی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت آنے کے بعد آئی ایم ایف سے مذاکرات اپریل میں ہوئے تھے جس کے بعد وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مالیت اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ آئی ایم ایف بڑی حد تک راضی ہوگیا ہے تاہم اب باضابطہ مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔
Load Next Story