میشا شفیع کی کینیڈا سے ویڈیو لنک پر کورٹ میں بیان دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

میشا شفیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان دینے کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے


ویب ڈیسک May 18, 2022
میشا شفیع نے کہا ہے کہ عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان رکارڈ کروانے کی اجازت دے(فائل فوٹو)

گلوکارہ میشا شفیع کی کینیڈا سے ویڈیو لنک پر کورٹ میں بیان دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جسٹس صفدر سلیم نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا میشا شفیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان دینے کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا یہ گیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ہوں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان دینا چاہتی ہوں، عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان رکارڈ کروانے کی اجازت دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |