مشفق الرحیم 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے
انہوں نے یہ اعزاز 81 ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا
LONDON:
بنگلادیش کے وکٹ کیپر بلےباز مشفق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 81 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مشفق الرحیم نے یہ اعزاز ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف حاصل کیا۔
بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال بھی 5 ہزار رنز حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں انہیں محض 19 رنز درکار ہیں تاہم بدقسمتی سے وہ پٹھوں میں درد کے باعث تیسرے دن چائے کے وقفے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہوگئے تھے۔
مشفق الرحیم نے بنگلادیش کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے پانچ سال بعد 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
انہوں نے 81 ٹیسٹ میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی جبکہ 36.30 کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔
وکٹ کیپر بلے باز ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھی پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں، انہوں نے 2013 میں گال میں سری لنکا کے خلاف 200 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔