جے یو آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا
صوبائی سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو کا الیکشن کمیشن کو خط
ISLAMABAD:
سندھ میں شدید گرمی کے باعث جمیت علمائے اسلام (ف) نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ صوبے میں گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیے جائیں۔
خط کے متن کے مزید لکھا گیا کہ سندھ میں تین سے چار ماہ موسم گرم رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ٹرن آؤٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کیلئے ووٹرز کو نکالنا ناممکن ہوگا۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروانے کا اعلان کیا تھا، جہاں 26 جون سے انتخابات ہونگے جبکہ نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔