وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں


ویب ڈیسک May 18, 2022
وزیراعلیٰ بلوچستان کسی بھی صورت لا اینڈ آرڈر کنڑول نہیں کر پارہے، یار محمد رند. فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس برنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی گئی اور اس جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے رکن اور تحریک انصاف بلوچستان چیپٹر کے صدر یارمحمد رند کا کہنا تھا کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اور تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے نئے وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کسی بھی صورت لا اینڈ آرڈر کنڑول نہیں کر پارہے، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، اور تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع ہوگی، تحریک کے لئے درخواست آج سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کر ائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اگلے 5 سال بھی عبدالقدوس بزنجو ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر درخواست جمع ہونے کے بعد قائم مقام گورنر اسمبلی کا اجلاس طلب کرے گا، صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں