دعا زہرہ کے نکاح خوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
سمن آباد پولیس نےتفتیش کے لیے قاری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں لڑکی کے نکاح خوان قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق قاری غلام مصطفی حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے جس نے دعا زہرہ کا بوگس نکاح پڑھایا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ سمن آباد پولیس نےتفتیش کے لیے قاری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
خیال رہے کہ دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ کراچی پولیس نے دعا زہرہ کا پتہ لگایا تو معلوم ہوا کہ وہ لاہور میں موجود ہیں جس کے بارے میں پولیس حکام نے کہا تھا کہ دعا زہرہ نے لاہورمیں نکاح کرلیا ہے۔