لاہور قلندرز نے دس نوجوانوں کا انتخاب کرلیا ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی کریں گے
منتخب نوجوانوں کو ایک سال کی اسکالرشپ دی جائے گی اور ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بھی گرومنگ بھی کی جائے گی
HARIPUR:
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیزن سیون کی فاتح لاہور قلندرز نے دس نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جنہیں ایک سال کا اسکالرشپ بھی دیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی معروف ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے منتخب کردہ نوجوانوں کے ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی خود لاہور آکر کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منتخب کردہ نوجوانوں کو ایک سال کا اسکالرشپ بھی دیا جائے گا جب کہ انہیں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچنگ کیساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کےلیے بھی گروپ کیا جائے گا۔
دس نوجوانوں کے انتخاب کےلیے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے حصہ لیا۔
انگلینڈ سے خصوصی دعوت پر آئے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور یارکشائر کاونٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف اور ان کے ساتھی کرکٹر کبیر علی نے بھی ٹرائلز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید،چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا بھی موجود تھے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق ٹرائلز میں نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور بہت سے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ دکھائی دیا ہے، ان میں سے دس بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب مشاورت اور اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔