ایئراسٹرائیکس بند وزیراعظم خود مذاکرات کی قیادت کریں منور حسن
طالبان اپنے ذمے دار لوگوں کو مذاکرات میں شامل کریں، بااختیار لوگ ہی اچھے فیصلے کرتے ہیں، منور حسن
امیر جماعت اسلامی منور حسن نے طالبان کی طرف سے جنگ بندی اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز دوبارہ بچھائے اور قبائلی علاقوں میں جاری ایئر اسٹرائیکس بند کر دے، وزیراعظم خود مذاکرات کی قیادت کریں۔
آپریشن کے حامی ملک کو انتشار کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں، حکومت کو جنگ بندی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ اتوار کوجماعت اسلامی کے میڈیا سیل کے مطابق منور حسن نے جدہ سے جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور بھارت دہشتگردی پھیلانے اور امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، طالبان کی طرف سے غیر مشروط جنگ بندی کے بعد امریکی وبھارتی آلہ کار سٹپٹا گئے ہیں، ان کی کوشش تھی کہ فوج اور طالبان کے درمیان جنگ بندی نہ ہونے پائے، پوری قوم دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے، وزیراعظم رابطہ کمیٹیوں پر انحصار کرنے کی بجائے خود مذاکرات کی قیادت کریں اور طالبان کو بھی اپنے ذمے دار لوگوں کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنا چاہیے، بااختیار لوگ ہی اچھے فیصلے کرنے اور موثر قدم اٹھانے کے قابل ہوتے ہیں۔