ٹیکساس اسکول میں 70 جڑواں بچے ایک ساتھ زیرِ تعلیم

2022 کی گریجویشن جماعت کے سینیئر طلبا میں 35 جوڑے شامل ہیں جو ایک ریکارڈ ہے


ویب ڈیسک May 19, 2022
ٹیکساس کی ایک ہائی اسکول میں جڑواں طالبعلموں کے 35 جوڑے ایک ساتھ زیرِ تعلیم ہیں۔ فوٹو: ڈیلی میل

WASHINGTON: امریکہ میں مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ ہائی اسکول انتظامیہ کے مطابق گریجویٹ سینیئر کی جماعتوں میں اس وقت 35 جوڑے ایسے ہیں جڑواں ہیں جن میں ہم شکل جڑواں بہنیں، ہم شکل جڑواں بھائی اور غیرہم شکل جڑواں بہن بھائیوں پر بھی مشتمل ہیں۔ خیال ہے کہ یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بناسکے گا۔

اسکول میں کل طلبا و طالبات کی تعداد 2600 سے زائد ہے ۔ قدرتی طور پر 250 زچگیوں میں سے ایک ہی جڑواں بچوں یا بچیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے لیکن اسکول میں ان کی تعداد کل 70 بچوں پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہی جماعت میں تڑواں طالبعلم بھی موجود ہیں۔



یکساں نقوش والی دوبہنیں ایوری اور کیٹن نے کہا کہ وہ ایک ہی تعلیمی ادارے میں بہت خوش ہیں اور ان کے درمیان مضبوط روابط موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں بہترین دوست بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیرمعمولی مشابہت کی بنا پر لوگ ہمیں پہچاننے میں دھوکہ کھاجاتے ہیں۔



مینسفیلڈ ہائی اسکول سےوابستہ تمام جڑواں طالبعلموں کا تعلق گریجویٹ جماعت سے ہیں اور انتظامیہ نے ان کی گروپ فوٹو بھی بنائی ہے۔ تاہم طالبعلم یہاں سے رخصت ہونے کے بعد کچھ اداس ہیں۔

اسی طرح جڑواں بہن بھائیوں میں اینتھونی اور اینجلا بھی شامل ہیں جو ایک ہی جماعت میں زیرِ تعلیم ہیں تاہم جلد ان کی تعلیمی راہیں جدا ہوجائیں گی کیونکہ اینجلا ییل یونیورسٹی جاری ہیں جبکہ اینتھونی جامعہ ہیوسٹن کا رخ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں