پنجاب میں بھی مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی

18سومویشیوں میں تصدیق،سیکڑوںجانور ہلاک ہوچکے، لاہور اورنواح زیادہ متاثر


Numainda Express May 19, 2022
گوشت،دودھ استعمال کرنیکی صورت میں انسانوں میں منتقلی کا امکان نہیں، ڈی جی لائیواسٹاک (فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD: سندھ کی طرح پنجاب میں بھی مویشیوں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیل رہی ہیں جب کہ اب تک 1800 مویشیوں میں لمپی اسکن کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں بھی لمپی اسکن کی وبا مویشیوں میں پنجے گاڑرہی ہے جس سے سیکڑوں جانورہلاک ہوچکے ہیں۔لاہور اوراس کے نواحی علاقوں شاہ پور کانجراں، رکھ چند رائے، واہگہ، بیدیاں روڈ سمیت مختلف علاقوں میں جانور متاثر ہورہے ہیں۔

ویٹرنری ماہرین کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والی گائے کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور وہ کھانا پینا چھوڑ دیتی ہے جس کے باعث وہ کمزورہوجاتی اور دودھ دینا چھوڑ دیتی ہے۔گائے کی جلد پر دانے نمودار ہوجاتے ہیں۔ گائے کے گوشت میں بھی دانے کے نشان ہوتے ہیں اور وہ گوشت استعمال نہیں ہوتا۔

پنجاب لائیواسٹاک کے شعبہ ریسرچ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرعبدالرحمن جنھیں لمپی اسکن کے حوالے سے فوکل پرسن بھی مقررکیا گیا ہے، نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انسانوں میں لمپی اسکن بیماری کے منتقل ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، یہ گوشت اور دودھ استعمال کرنے کی صورت میں بھی منتقل نہیں ہوسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں