امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اےنیب اوراے این ایف پردباؤ ڈالنا شرمناک ہےشیخ رشید

سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس لینا تاریخی اورسنہرا فیصلہ ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک May 19, 2022
اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری ہے کہ بیوروکریسی ایمان دارانہ فیصلے کرے،شیخ رشید:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈالنا شرمناک ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے خلاف کیسزخاتمے کرانے کے لئے ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈال رہی ہے جو شرمناک اورافسوسناک ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس لینا تاریخی اورسنہرا فیصلہ ہے۔ اب اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فیصلے کرسکے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں