’میں شاہ رخ خان ہوں‘ بالی ووڈا سٹار کی بائیوپک نہیں ہے پروڈیوسر شکیل حسین

اداکارمحسن عباس حیدر ’میں شاہ رخ خان ہوں‘ میں بالی ووڈا سٹار شاہ رخ خان سے متاثر ایکٹر کا کردار نبھائیں گے


ویب ڈیسک May 19, 2022
فلم’میں شاہ رخ خان ہوں‘کو بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی بائیوپک قرار دیا جا رہا ہے(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار محسن عباس حیدرجلد ایک شارٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے جس کا نام'میں شاہ رخ خان ہوں' رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محسن عباس حیدر کی اس شارٹ فلم'میں شاہ رخ خان ہوں' کو بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی بائیوپک قرار دیا جا رہا ہے تاہم فلم کے پروڈیوسر شکیل حسین خان نے انکشاف کیا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے، مذکورہ شارٹ فلم بالی ووڈ کے اداکار کی بائیوپک نہیں بلکہ یہ ایک ایسے اداکار کی کہانی ہے جو شاہ رُخ خان سے متاثر ہے۔
نجی ویب سائٹ سے گفتگوکرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر سے سوال کیا گیا کہ کسی اور اداکار کے بجائے شاہ رخ خان ہی کیوں؟ جس کے جواب میں پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ 'شاہ رخ خان پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں، اسی لیے انہیں موضوع بنایا گیا ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ فلم کی اصل کہانی کیا ہے اور اس کا شاہ رخ خان سے کیا تعلق ہے کا اندازہ اسی وقت ہوگا جب ناظرین اسے دیکھیں گے۔
منصوبے کی دیگر تفصیل جلد سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ 'ہم اسے شاہ رخ خان کی زندگی کے فلسفے یا ان کی نفسیات کے متعلق ایک کہانی کہہ سکتے ہیں۔'







View this post on Instagram


A post shared by (@mohsinabbashaider)





فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار محسن عباس حیدر نے اس فلم کو اپنا ڈریم پراجیکٹ قرار دیا ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بطور اداکار یہ ان کے ذاتی طور پر پسندیدہ منصوبوں میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو موضوع بنا کر تیار کی گئی شارٹ فلم میں محسن عباس حیدر پانچ مختلف کردار نبھائیں گے اور اسے جون میں ڈیجیٹل سٹریمنگ سروس پر نشر کیا جائے گا۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ باقاعدہ طور پر طے نہیں کی گئی ہے تاہم جون کے وسط تک اسے ریلیز کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں