کرتارپور راہداری کے ذریعے 75 سال بعد بہن بھائی کی ملاقات

زندگی کے بہترین لمحات میں گورودوارہ کا درشن بھی ہوگیا اور بہن کا دیدار بھی ہوا، گورمکھ سنگھ


ویب ڈیسک May 19, 2022
زندگی کے بہترین لمحات میں گورودوارہ کا درشن بھی ہوگیا اور بہن کا دیدار بھی ہوا، گورمکھ سنگھ۔ فوٹو:ایکسپریس

لاہور: کرتارپور راہداری کے ذریعے 75 سال بعد بہن بھائی کی ملاقات ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی 6 سال کی تیج کور ہجرت کے وقت خاندان سے بچھڑ گئی تھی، مقامی شخص نے تیج کور کو گود لے کر نام ممتاز رکھا، 7 دہائیوں کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے دونوں خاندانوں کا رابطہ ہوا اور بچھڑے ہوئے بہن بھائی کی ملاقات ہوگئی۔

کرتارپور راہداری کے درشن پر آئے گورمکھ سنگھ نے اپنی بہن ممتاز بی بی سے ملاقات کی اور دونوں گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئے۔ گورمکھ سنگھ کا کہنا تھا کہ زندگی کے بہترین لمحات میں گورودوارہ کا درشن بھی ہوگیا اور بہن کا دیدار بھی ہوا۔ جب کہ بہن ممتاز بی بی نے بتایا کہ ان کے بھائی سونے کی انگوٹھی اور کپڑے بھی ساتھ لائے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں