طالبان نے ٹی وی میزبانوں کوچہرہ ڈھانپنے کا حکم دے دیا

ٹی وی میزبانوں کا چہرہ ڈھانپنے کا حکم حتمی ہے، طالبان حکام


ویب ڈیسک May 19, 2022
تمام افغان چینلز کو طالبان کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: افغانستان کی طالبان حکومت نے ٹی وی میزبانوں پرنشریات کے دوران چہرہ ڈھانپنے کی پابندی عائد کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے تمام چینلز کوجاری ہدایت نامے میں ٹی وی پروگرامز کے دوران میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ہے۔افغان وزارت اطلاعات وثقافت اوروزارت امربالمعروف ونہی عن المنکر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا حتمی فیصلہ ہے اوراس پرمزید بات چیت نہیں کی جائے گی۔

طالبان کی حکومت اس سے قبل خواتین کے پارکوں میں جانے اورریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پربھی پابندی عائد کرچکی ہے۔ عوامی مقامات پرخواتین کومکمل پردہ کرکے کے آنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |