شدید گرمی سے پریشان عوام کو محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا یہ سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا یہ سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

QUETTA:
 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو 24 مئی تک جاری رہے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کی ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی نوید سنادی ہے، جس سے ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعرات سے ملک میں داخل ہوگا،جس کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارشیں ہوں گی اور یہ سلسلہ 24 مئی منگل کے روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد اور رات کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیر ستان، بنوں، میانوالی اور گلگت بلتستان میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کمی کی توقع ہے۔
Load Next Story