اورنگزیب کا مقبرہ بھی جنونی ہندوؤں کےنشانے پرگرانے کا مطالبہ

انتہاپسندوں ہندوؤں کی دھمکیوں کےبعد مغل بادشاہ کا مقبرہ 5 روز کے لئے بند کردیا گیا


May 19, 2022
مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے اورنگزیب کوہندواوربھارت دشمن قراردیا :فوٹو:فائل

ISLAMABAD/QUETTA: بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پرہے۔ انتہاپسند ہندوؤں نے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ مسمارکرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسند ہندوتنظیم نےمہاراشٹرکی ریاستی حکومت سے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ ڈھانے کا مطالبہ کردیا۔ ہندوانتہاپسندوں نے مغل بادشاہ اورنگزیب کو 'مسلمان بادشاہ ' قراردیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرمیں اورنگزیب کے مقبرہ بننا ہی نہیں چاہئیے تھا اوراب اسے گرا دینا چاہیئے۔

ہندوانتہاپسندوں کی اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کی دھمکیوں کے بعد مقامی مسجد کمیٹی کی درخواست پرمحکمہ آثارقدیمہ نے اورنگزیب کا مقبرہ 5 روز کے لئے بند کردیا۔مہاراشٹرکی ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے بھی اورنگزیب کوبھارت دشمن قراردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں