کوئٹہ کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

آگ کی وجہ سے زیتون کے قیمتی درختوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، ریسکیو


ویب ڈیسک May 19, 2022
[فائل-فوٹو]

KANDAHAR: پلاسپین کی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان کے سنگھم میں واقع خوبصورت ضلع موسیٰ خیل کے علاقے میں پلاسپین کی جنگلات میں گزشتہ 10 روز سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، جب کہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جنگلات میں گزشتہ دس دنوں سے آگ لگی ہوئی ہے، اور ریسکیو کی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اس آگ کی وجہ سے زیتون کے قیمتی درختوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو قیمت درخت آگ کی نذر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر ژوب ائیرپورٹ پر پہنچ گیا ہے، جو امدادی کارروائیوں میں حصہ لے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں