پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے

جعلی اکاؤنٹس سے تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے


ویب ڈیسک May 19, 2022
جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ فوٹو:ایکسپریس

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان کو پکڑ کر اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے، اور انکشاف ہوا ہے کہ میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک تھے، جب کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔



پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا اور تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے، پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں