سلمان خان کے ہمشکل نوجوان کی دبنگ اسٹائل میں انٹری کی ویڈیو وائرل

سلو میاں کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے اس نوجوان کو شادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا


ویب ڈیسک May 19, 2022
سلمان خان کے مداح ہمشکل نوجوان کو دیکھ کر حیران رہ گئے (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ایک اور ہمشکل نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اسے 'دبنگ اسٹائل' میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے شادی کی تقریب میں مذکورہ نوجوان بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا، اس موقع پر ہمشکل شہری بالکل سلو میاں کے انداز میں گاڑی سے اترا اور ہال کی طرف بڑھ کر انٹری دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے لکھا یہ تو بالکل سلمان خان کی طرح ہے۔

ہمشکل شہری کو دبنگ خان کی کاپی کرتا دیکھ کر سلمان خان کے مداح بھی حیران رہ گئے، کئی پرستاروں نے ہنسی کا ایموجی بھی شیئر کیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں