کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

بھیم پورہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 45 سالہ اشرف ہوگیا


ویب ڈیسک May 19, 2022
بھیم پورہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 45 سالہ اشرف ہوگیا

گارڈن بھیم پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے بھیم پورہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 45 سالہ اشرف ولد شیر محمد زخمی ہوگیا، اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اشرف کورٹ پولیس میں تعینات ہے، اشرف کو کندھے پر گولی لگی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بازار سے خریداری کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھا ہے اور اسی اثنا میں سامنے سے ایک ملزم پیدل آیا اور اہلکار پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سے اتر کر اسے پکڑنے کی کوشش کی اور دونوں گتھم گتھا ہوئے لیکن ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2022/05/whatsapp-video-2022-05-19-at-6.33.07-pm-1652967881.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں