عراق پر حملہ ظالمانہ اور بلاجواز تھا بش نے یوکرین کی جنگ پر عراق کا ذکر کردیا

سابق امریکی صدر نے 2003 میں عراق پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگاکر حملہ کیا تھا

سابق امریکی صدر بش(فوٹو فائل)

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے یوکرین پر گفتگو کرتے ہوئے عراق پر امریکی حملے کو 'غیرمصنفانہ، بلاجواز اور وحشیانہ حملہ' قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش ڈیلاس میں یوکرین پر روسی حملے سے متعلق گفتگو کررہے تھے کہ دوران خطاب عراق پر اپنے ہی حکم پر کیے ہوئے حملے کو بلاجوز اور وحیشانہ تسلیم کربیٹھے۔

جارج بش نے کہا کہ 'یہ روس میں احتساب کا مؤثر نظام نہ ہونے کا نتیجہ ہے اور عراق پر مکمل طور پر غیر منصفانہ، بلاجواز اور وحشیانہ حملہ کرنا ایک شخص کا فیصلہ ہے'۔

صدر بش کو اپنا جملہ مکمل کرنے کے بعد احساس ہوا کہ وہ کچھ غلط بول گئے، جس پر انہوں نے فوراً اپنے جملے کی تصیح کرتے ہوئے کہا کہ 'میرا مطلب یوکرین تھا لیکن عراق کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا'۔
Load Next Story