پریانکا پر تشدد یا شوٹنگ کے دوران زخمی اداکارہ نے تصویر شیئر کردی
سوشل میڈیا پر اسٹار اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کا چہرہ خون آلود دیکھا گیا
بالی وہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے زخمی چہرے کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کا چہرہ خون آلود دیکھا گیا لیکن مداحوں کے لیے گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیوں کہ اداکارہ پر تشدد ہوا اور نہ ہی وہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں بلکہ یہ شوٹنگ سین کی تصویر ہے جس میں پریانکا کے چہرے کو آرٹیفیشل انداز میں زخمی بنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ ان دنوں امریکی سیریز 'کیٹاڈل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے سیٹ سے ہی اپنے 'زخمی' چہرے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
پریانکا کے مداحوں کو تصویر دیکھ کر یوں لگا کہ وہ کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں تاہم بعد میں انہیں راحت ملی کہ یہ محض شوٹنگ سین تھا۔