شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی دہشتگرد ہلاک

آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا


ویب ڈیسک May 19, 2022
—فائل فوٹو

کراچی: شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد الطاف سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارنے جانے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کر لیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلہ پر حملہ کیا گیا، فوجی قاقلےکی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکراگئی جس کے نتیجے میں 39سالہ حوالدار سانور شہید ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں