آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات معاشی و سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران سابق صدر نے چوہدری شجاعت کا قومی حکومت کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کیلئے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر سابق صدر نے شجاعت حسین کا قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
سابق صدر نے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق صدر نے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔