امریکی فوج دہشتگردوں کو پکڑنے کےبجائے افغان شہریوں پرحملے کرتی ہے حامد کرزئی

پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دہشتگردوں کے بجائے عام افراد نشانہ بنے، افغان صدر


ویب ڈیسک March 03, 2014
گذشتہ 12 سال سے جاری جنگ امریکی سلامتی اور مغربی مفادات کے لیے تھی، حامد کرزئی فوٹو: فائل

افغان صدرحامد کرزئی نےکہا ہے کہ امریکا 12 سال سے افغانستان میں اپنے مفاد کی جنگ لڑ رہا ہے، امریکی فوج دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے افغان شہریوں پر حملے کرتی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان صدر حامد کرزئی کاکہناتھا کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے سے متعلق وہ اب بھی اپنے موقف پرقائم ہیں۔ امریکا 12 سال سے افغانستان میں اپنے مفاد میں لڑ رہا ہے یہ جنگ امریکی سلامتی اور مغربی مفادات کے لیے تھی جس کی قیمت بےگناہ شہریوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے امریکی فوج افغان شہریوں پرحملے کرتی ہے۔

حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی خام خیالی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا نے جتنے لوگوں کو گرفتار کیا ان میں زیادہ تر بے قصور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے بجائے بے قصور لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔