جنگلات میں آگ لگانے کے کیس میں ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور

جس جگہ ٹک ٹاک بنائی گئی وہاں پر پہلے سے آگ لگی ہوئی تھی ، وکیل کا مؤقف


ویب ڈیسک May 20, 2022
عدالت نے ملزمہ کی عبوری درخواست ضمانت 27 مئی تک منظور کی ہے(فائل فوٹو)

مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کرکے ٹک ٹاک بنانے والی نوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے کے کیس پر سماعت ہوئی جس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔

ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ کے خلاف جو مقدمہ درج کیا گیا وہ علاقہ اسلام آباد کا نہیں ہے اور جس جگہ ٹک ٹاک بنائی گئی وہاں پر پہلے سے آگ لگی ہوئی تھی۔

عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو بھی آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیاہے۔ درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد کی جانب سے کی گئی۔

مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کے بعد تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈولی کو لاہور سے گرفتارکیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ عدالت نے ملزمہ کی عبوری درخواست ضمانت 27 مئی تک منظور کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں