یوکرین کے شہر لوہانسک میں روسی فوج کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک
لوہانسک میں روسی فوج کے ساتھ مسلح باغی بھی شامل ہوگئے ہیں
روسی فوجیوں کی یوکرین کے شہر لوہانسک میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صوبے لوہانسک میں باغیوں کی مدد سے روسی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور وہ دو دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
لوہانسک کے گورنر نے بتایا کہ روسی فوج کی پیش قدمی میں یوکرین کے 13 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد روسی افواج لیسیچانسک اور سیورودونتسک میں داخل ہوگئیں۔
ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج نے دونباس ریجن کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ دونباس خطہ دونیسٹک اور بیسن نامی شہروں سے مل کر بنا ہے۔
یوکرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ کے دوران 225 سے زائد بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریں اثناء امریکی صدر نے یوکرین کو 40 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کی منظوری دیدی جب کہ یوکرین کو حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے 530 ملین ڈالر کی امداد موصول ہوئی ہے۔