ایشیاکپ ہاکی پریکٹس میچ میں پاکستان کو کوریا کے ہاتھوں شکست
دونوں ٹیموں نے اپنے کارنر ماہر اسپیشلسٹ کو آرام کروایا
ایشیاکپ کھیلنےجانے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو پریکٹس میچ میں کوریا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ہاکی ایشیاکپ کے پہلے پریکٹس میچ میں کوریا کے ہاتھوں پاکستان کو ایک مقابلے دو شکست ہوئی، قومی ٹیم کی جانب سے واحد گول علی شان نے پنالٹی کارنر پر کیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا کوارٹر بغیر کسی سے گول کےبرابر رہا جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوریا نے دو گول کر کے سبقت حاصل کرلی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے علی شان نے پنالٹی کارنر پر گیند کو جال میں پھینک کر ایک گول کا خسارہ کم کیا، اس میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنے پنالٹی کارنر ماہر کھلاڑیوں کو ریسٹ کرایا۔
قومی ٹیم اب ہفتے کو عمان کے خلاف اپنا دوسرا اور آخری پریکٹس میچ کھیلے گی، ایشیاکپ کا آغاز پیر سے ہوگا، قومی ٹیم بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرلیں گی۔