ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کے سپرد ہونے کا امکان

پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تناؤ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث بنگلا دیش واحد آپشن ہے


ویب ڈیسک May 20, 2022
(فوٹو: ٹوٹر)

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کے سپرد ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے سری لنکا کو ایشیاکپ 2022 کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا تاہم ملک کی بگڑتی سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے باعث بنگلا دیش کو ایشیاکپ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے دیگر آپشنز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایشیاءکپ کی میزبانی سری لنکا کے بجائے کسی اور ملک کو ملنے کا امکان

پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تناؤ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث بنگلا دیش واحد آپشن ہے جہاں ایونٹ کے انعقاد پر غور کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا بھی سری لنکا کے آئندہ ماہ ہونے والے دورے کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو تین ٹی20، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کا وقت پر انعقاد منتظمین کیلیے دردِ سر بن گیا

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے آئندہ دورے سے ون ڈے سیریز کو ختم کرنے کی درخواست بھی قبول کرلی۔ سری لنکا میں جاری بحران کے باوجود پی سی بی جولائی-اگست کے آخر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر مطمئن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں