حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں اختلاف پر وزیراعظم نے تمام اراکین کوآج طلب کرلیا

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کمیٹی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع

مذاکرات کے معاملے پر رستم شاہ مہمند، عرفان صدیقی کے ساتھ متفق ہیں جب کہ رحیم اللہ یوسفزئی اور میجرعامر کی رائے ان سے مختلف ہے،ذرائع فوٹو: فائل

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے درمیان اختلاف پر وزیراعظم نواز شریف نے تمام اراکین کو آج طلب کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی میں اختلافات پیدا ہوگئے جس پر وزیراعظم نے اراکین کمیٹی کو آج طلب کرلیا ہے, وزیراعظم سے ملاقات سے پہلے حکومتی کمیٹی کے ارکان آپس میں بات کریں گے جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور ارکان کمیٹی میں ملاقات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر رستم شاہ مہمند، عرفان صدیقی کے ساتھ متفق ہیں جب کہ رحیم اللہ یوسفزئی اور میجرعامر کی رائے ان سے مختلف ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ نے کہا تھا کہ فوج کو ڈرائیونگ سیٹ پر آنا چاہئے جب کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سمیت سب کو مل کر مذاکرات کرنے چاہئیں, رستم شاہ کے اس بیان کے ردعمل میں حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔
Load Next Story