بے قابو لہروں پر تیرنے والے مکڑی کشتی
پروٹیئس ڈبلیو اے ایم وی لچکدار ہائیڈررالک نظام کی بدولت ہر قسم کے لہروں پر آسانی سے تیرسکتی ہے
JOHANNESBURG:
دنیا بھر میں کشتیوں کے نت نئے ڈیزائن سامنے آتے رہتے ہیں اور اس ضمن میں ایک دلچسپ مکڑی نما ڈیزائن کی کشتی کیلیفورنیا کی مرین ایڈوانس روبوٹکس نے تیار کی ہے۔
مکڑی جیسی ٹانگوں والی ڈبلیو اے ایم وی کا پورا نام 'ویو ایڈاپٹو ماڈیولر ویسل' ہے جس کا پانچواں ماڈل پیش کیا گیا ہے۔ بدلتے ہوئے سمندری ماحول کے تحت اسپرنگ، ہائیڈرالک نظام اور کئی جوڑوں سے بنی ٹانگیں لمبی ہوجاتی ہیں جو اسے ہر طرح کے بپھرے ہوئے سمندر میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
اس کی متحرک کیفیت کا اندازہ ہوں لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تھوڑی سی جگہ پر 360 درجے پر گھوم سکتی ہے جو عام کشتیوں کے بس کی بات نہیں۔
اب لہروں کے لحاظ سے بدلنے والے نظام کی بات کی جائے تو اس میں کئی ماڈیول (حصے) اور انٹرفیس ہیں جو فوری طور پر پرپلشن سسٹم کو چلاتے ہیں، سینسر اور آلات کو دیکھتے ہوئے مشن کے لحاظ سے خود کو مرتب کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پوری کشتی کو آسانی سے کھولا اور جوڑا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ کشتی کھول کر ایک شپنگ کنٹینر میں رکھی جاسکتی ہے۔
اگرچہ اسے انسان بھی چلاسکتا ہے لیکن یہ ریموٹ کنٹرول سے بھی قابو کی جاسکتی ہے۔ ڈبلیو وی اے ایم کے کئی ماڈل ہیں جن میں سب سے بڑا ماڈل 100 فٹ طویل ہے۔ اپنی بدلتی ہوئی کیفیت کی بنا پر کشتی کو کئی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اسے عسکری، تحقیقی، ہنگامی امداد سمیت کئی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کی ڈبلیو وی اے ایم کا تصور طلباوطالبات کے ایک چیلنج کے طور پر پیش کیا گیا تھا جسے اب باقاعدہ ایک کمپنی کا نام دیدیا گیا ہے۔