ہالی ووڈ فلم جراسک پارک فور میں کام کی پیشکش ہوئی ہے اداکار عرفان

عرفان کو فلم کےاسکرپٹ کا انتظار ہے کیونکہ "امیزنگ اسپائڈرمین" کی ناکامی کے بعد وہ غیرملکی آفرز سےمتعلق محتاط ہو گئےہیں


ویب ڈیسک March 03, 2014
صرف اس وجہ سے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی عزت وشرت کو داؤ پر نہیں لگا سکتا کہ یہ ایک انٹرنیشنل آفر ہے، عرفان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکار عرفان کا کہنا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ فلم "جراسک پارک 4"میں کام کی پیشکش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم سیریل "جراسک پارک" کے چوتھے پارٹ میں کام کی پیشکش کی ہوئی تاہم وہ مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے تاہم عرفان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جراسک پارک میں ان کا کرداد فلم کے تین مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔

عرفان اس وقت فلم کے اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ "امیزنگ اسپائڈرمین" میں اپنے کردار کی بری طرح ناکامی کے بعد عرفان غیرملکی آفرز کے حوالے سے کافی محتاط ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس وجہ سے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی عزت وشرت کو داؤ پر نہیں لگا سکتے کہ یہ ایک انٹرنیشنل آفر ہے۔

عرفان اس وقت فلم کے اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ "امیزنگ اسپائڈرمین" میں اپنے کردار کی بری طرح ناکامی کے بعد وہ غیرملکی آفرز کے حوالے سے کافی محتاط ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔