پاکستان میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے عمران خان

امریکا چاہتا ہے کہ جب تک وہ افغانستان میں موجود ہے اس وقت تک پاکستان میں امن قائم نہ ہو، عمران خان


ویب ڈیسک March 03, 2014
ہم طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں،عمران خان فوٹو؛ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان میں قیام امن قائم کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے جب تک وہ افغانستان میں موجود ہے اس وقت تک پاکستان میں امن قائم نہ ہو، امریکا پاکستان میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور جو یہاں امن دیکھنا نہیں چاہتا وہ ہمارا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی پوری تیاری ہوچکی تھی لیکن آپریشن روکنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں، مذاکرات کامطلب ان عناصرکوالگ کرنا ہے جو ملک میں امن نہیں چاہتے، بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پرکام کرنے والوں کو علیحدہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں 7 لاکھ پاکستانی بستے ہیں اگر آپریشن ہوتا ہے تو ان لوگوں کی نقل مکانی اور آباد کاری کے مسائل پیدا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔