دیوقامت اژدھے نے سڑک بلاک کردی

برازیل کی مصروف ترین شاہراہ کے اطراف سے اچانک طویل القامت اژدھا نمودار ہوا اور سڑک پار کرکے آگے کی جانب چلتا بنا


ویب ڈیسک May 20, 2022
فوٹو، فائل

برازیل کی سڑک پر دیوقامت اژدھا دیکھ کر لوگ دم بخود رہ گئے، سانپ نے تھوڑی دیر کے لیے ٹریفک بھی بلاک کیے رکھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی مصروف ترین شاہراہ کے اطراف سے اچانک طویل القامت اژدھا نمودار ہوا اور سڑک پار کرکے آگے کی جانب چلتا بنا، اس دوران سانپ کے گزرنے تک شہریوں نے اپنی گاڑیاں خود ہی روک لیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چند لوگ سانپ کے گرد بھی جمع ہوگئے اور چند لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ تھوڑے وقفے کے لیے اپنی گاڑیاں روکے رکھیں تاکہ اژدھا سڑک پار کرکے گزر جائے۔

سانپ کو سڑک پر دیکھ کر راہ چلتے شہری اور ڈرائیورز خوف کا شکار ہوئے جبکہ وہاں موجود کئی لوگوں نے ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں