
اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے، خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئیں ہیں، کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل ابزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔
خیال رہے کہ 20 مئی کو ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی تقریر میں میرا نام اس جذبے اور جنون سے لیتی ہے کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔