اسلام آباد دھماکے کی ذمہ داری ’’احرارالہند‘‘ نامی تنظیم نے قبول کرلی برطانوی میڈیا

پاکستان میں شریعت کے نفاذ تک اس قسم کے حملے جاری رکھیں گے، ترجمان احرارالہند


ویب ڈیسک March 03, 2014
ہمارا تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اس لئے ان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بھی پابند نہیں، ترجمان احرار الہند فوٹو: اے ایف پی

برطانوی نشریاتی ادارے ''بی بی سی'' کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلع کچہری میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری ''احرارالہند'' نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے فون پر بات کرتے ہوئے تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ وہ پاکستان میں شریعت کے نفاذ تک اس قسم کے حملے جاری رکھیں گے، ہمارا تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اس لئے ان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بھی پابند نہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے نام پر دھوکا دینے کی تیاری کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کی ضلع کچہری میں خودکش حملے، بم دھماکوں اور فائرنگ سے جج سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ طالبان ترجمان نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنگ بندی پر قائم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔