ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار چالان 2 ہزار ڈرائیور زیر حراست

12 سے 19 مئی کے دوران خصوصی مہم میں 3 ہزار 658 گاڑیاں ضبط کی گئیں

ٹریفک قوانین کی پابندی کی جائے ،اس سے نہ صرف ڈرائیور خود بلکہ دوسرے شہری بھی حادثات سے محفوظ رہ سکیں گے، ٹریفک پولیس ۔ فوٹو : فائل

KURIANWALA:
ون وے کی خلاف ورزی اوررانگ وے جانے سے ٹریفک پولیس نے10 ہزار سے زائد چالان کرکے 2 ہزار سے زائد ڈرائیورکو حراست میں لیا۔

ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پرایک ماہ کے دوران10 ہزار سے زائد چالان کرکے 2 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو حراست میں لیا، ترجمان کے مطابق شہر بھر میں ون وے اور رانگ وے کی خلاف ورزی کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں جن میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوجاتے ہیں۔


ڈی آئی جی ٹریفک کے حکم پر ٹریفک پولیس نے 12 سے 19 مئی کے دوران خصوصی مہم چلائی ، اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 126 چالان کیے گئے ، 2 ہزار 75 ڈرائیوروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 3 ہزار 658 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ون وے اور رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری رہے گا،ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اس سے نہ صرف وہ خود بلکہ دوسرے شہری بھی حادثات سے محفوظ رہ سکیں گے۔
Load Next Story