مہنگائی کی شرح میں مزید 142 فیصد اضافہ 1654 فیصد ہوگئی

20کلو آٹاتھیلا 1425 روپے تک پہنچ گیا ،مٹن 6 روپے، بیف 5 روپے کلو مہنگا

زندہ مرغی 28 روپے کلومہنگی فروخت ،4 کے نرخوں میں استحکام رہا ،وفاقی ادارہ شماریات (فوٹو فائل)

ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 16.54 فیصد ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسے فی کلو، دال مسور 14 روپے 88 پیسے، دال چنا 6 روپے 54 پیسے اور دال ماش 5 روپے 18 پیسے فی کلوتک مہنگی ہوئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 54 روپے 62 پیسے اضافے کیساتھ 1425 روپے تک پہنچ گیا۔


وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن، مٹن 6 روپے 67 پیسے اور بیف 5 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دہی، دودھ، چینی، گھی، چائے اور لہسن کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں صرف چار اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
Load Next Story