بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن

بنی گالہ کے خیموں میں موجود افراد کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں ہو رہا، پولیس

[فائل-فوٹو]

پولیس کی جانب سے بنی گالہ کے اطراف سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بنی گالہ کے اطراف معمول کا سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جس میں آنے جانے والوں کی چیکنگ ہورہی ہے۔


ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ بنی گالہ کے اردگرد سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جس میں پولیس آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنی گالہ کے خیموں میں موجود افراد کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں ہو رہا، روٹین کا سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

‏بنی گالہ میں پولیس کی بھاری نفری کی آمد کے موقع پر عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود کارکنان نے ڈنڈے اٹھا لیے جبکہ اس کے ساتھ ہی کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
Load Next Story