پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نکال دیا گیا

چئیرمین پی اے سی رانا تنویر نے کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفی دے دیا


ویب ڈیسک May 21, 2022
کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے، جب کہ چئیرمین پی اے سی رانا تنویر نے کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفی دے دیا، ان کی جگہ نئے پی اے سی کے چئیرمین کا تقرر پیر کے روز ہوگا۔

وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا ہے، جب کہ کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں