سجل علی اور شہزاد رائے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہیں وجہ سامنے آگئی

مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید ان کے پسندیدہ فنکار ایک فریم میں آچکے ہیں


ویب ڈیسک May 21, 2022
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں(فوٹو انسٹاگرام)

گزشتہ روز سے خوبرو اداکارہ سجل علی اور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی ایک ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور میوز ک انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار شہزاد رائے کی ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور دونوں فنکاروں کی جانب سے ان تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اورمداحوں کا کہنا ہے کہ شاید ان کے پسندیدہ فنکار ایک فریم میں آچکے ہیں اور جلد ان کا کوئی گانا یا ڈرامہ آنے والا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)





یاد رہے کہ یہ تصاویرسجل علی اور شہزاد روئے کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی ہیں جن پر دونوں فنکاروں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ 'تم ہو تو' کا استعمال کیا ہے۔

اِن تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ساتھ ایک پروجیکٹ میں اسکرین پر جَلد ہی نظر آنے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں