
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور میوز ک انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار شہزاد رائے کی ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور دونوں فنکاروں کی جانب سے ان تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اورمداحوں کا کہنا ہے کہ شاید ان کے پسندیدہ فنکار ایک فریم میں آچکے ہیں اور جلد ان کا کوئی گانا یا ڈرامہ آنے والا ہے۔
یاد رہے کہ یہ تصاویرسجل علی اور شہزاد روئے کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی ہیں جن پر دونوں فنکاروں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ 'تم ہو تو' کا استعمال کیا ہے۔
اِن تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ساتھ ایک پروجیکٹ میں اسکرین پر جَلد ہی نظر آنے والے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔