اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد مقرر ڈی آئی جی آپریشنز بھی تبدیل

محمد احسن یونس کو آئی جی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں


ویب ڈیسک May 21, 2022
پولیس سروس گریڈ 20 کے آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان نیکٹا میں خدمات سرانجام دے رہے تھے (فوٹو : فائل)

حکومت نے آئی جی محمد احسن یونس کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو تعینات کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی محمد احسن یونس کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کرکے ان کی جگہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو آئی جی پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے ڈاکٹر اکبر ناصر خان نیکٹا میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

اسی طرح تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے سہیل ظفر چٹھہ کی خدمات وفاقی پولیس کے سپرد کردی گئیں۔ وفاقی پولیس سے گریڈ 19 کے پولیس افسر محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں۔ خیبرپختونخوا میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے ناصر آفریدی کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کو ہٹادیا گیا

دریں اثنا ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا اور ان کی جگہ سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ اویس احمد کو اب ڈی آئی جی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا گیا۔ چیف کمشنر آفس نے تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں