ایشیا ہاکی کپ پریکٹس میچ میں پاکستان نےعمان کو ہرادیا
پاکستان کی طرف سے واحد گول پنالٹی کارنر پر تیسرے کوارٹر میں رضوان علی نے کیا۔
کراچی:
ایشیا ہاکی کپ کے لیے جکارتہ میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم نے دوسرے پریکٹس میچ میں عمان کو ایک گول سے ہرادیا۔
پاکستان کی طرف سے واحد گول پنالٹی کارنر پر تیسرے کوارٹر میں رضوان علی نے کیا، پہلے پریکٹس میچ میں کوریا نے پاکستان کو دو کےمقابلے میں ایک گول سے ہرایا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا اغاز پیر سے ہورہا ہے، ابتداائی روز پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جس میں بھارت اور جاپان سمیت انڈونیشیا کو بھی ہرانے کا چیلنج درپیش ہوگا، ایشیا کپ کی تین بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
میزبان کے طور پر بھارت پہلے ہی ورلڈکپ کھیلنے کا اہل ہے، ایشیا کپ کی دوسری تین ٹیمیں اب اپنی جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔